بطور آل راؤنڈر آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ مستقل کرنا ہدف ہے،مچل مارش

بدھ 1 جون 2016 14:54

بطور آل راؤنڈر آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ مستقل کرنا ہدف ہے،مچل مارش

سڈنی ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں چھٹے نمبر پر اپنی جگہ مستقل کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول تک سخت محنت جاری رکھوں گا۔ مچل مارش اگلے چند ماہ آسٹریلوی ٹیم کے مصروف شیڈول کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت میری تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے، جولائی اگست میں دورہ سری لنکا کے دوران ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں بطور آل راؤنڈر جگہ مستقل کرنا ہدف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میں آئی پی ایل کھیلنا پسند کرتا ہوں لیکن میرے لئے ملک کی نمائندگی اولین ترجیح ہے اور اسی لئے معمولی انجری کے باعث آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ درست تھا۔