زمبابوے نے ہیڈکوچ ڈیوواٹمور اور کپتان ہملٹن مسکڈزا کو برطرف کر دیا،کلوزنر بیٹنگ کوچ مقرر

بدھ 1 جون 2016 14:54

زمبابوے نے ہیڈکوچ ڈیوواٹمور اور کپتان ہملٹن مسکڈزا کو برطرف کر دیا،کلوزنر ..

ہرارے ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) زمبابوے کرکٹ نے رواں برس بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہیڈکوچ ڈیوواٹمور اور کپتان ہملٹن مسکڈزا کو برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

مکھایا نیتی اور گریم کریمر عبوری طور پر کوچ اور کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ بورڈ نے سابق جنوبی افریقن آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو دو برس کیلئے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔

زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد واٹمور اور مسکڈزا کو عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ بورڈ نے سلیکشن پینل کی بھی تنظیم نو کی ہے جو کہ اب کنوینر، ہیڈکوچ اور اسسٹنٹ کوچ پر مشتمل ہو گا، سابق زمبابوین کپتان ٹاٹنڈا ٹیبو کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔