ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے سانگھڑ میں اربوں روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ماسٹر پلان واضع کردیا

سانگھڑ کی ساٹھ سالہ تاریخ میں پہلے گرینڈ انکروچمنٹ آپریشن کے حق میں عوام نے انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا،مستقبل میں انکروچمنٹ کو روکنے کے لئے انکروچمنٹ سیل اور تھانہ جلد قائم کردیا جائے گا۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سانگھر ذوہیب مشتاق کی خصوصی گفتگو

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 13:54

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے سانگھڑ میں اربوں روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں ..

سانگھڑ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جون ۔2016ء) :ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سانگھر ذوہیب مشتاق نے کہا ہے کہ سانگھڑشہرکو گزشتہ ساٹھ سالوں سے انکروچمنٹ نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اس کی ترقی کو متاثر کیا ہے،سانگھڑ کی ساٹھ سالہ تاریخ میں پہلے گرینڈ انکروچمنٹ آپریشن کے حق میں عوام نے انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا،مستقبل میں انکروچمنٹ کو روکنے کے لئے انکروچمنٹ سیل اور تھانہ جلد قائم کردیا جائے گا،عوام کو ماضی میں تعنیات رہنے والے مختیار کاروں سٹی سروئیروں اور سب رجسٹراروں نے جعلی رجسٹریوں کے ذریعے زمینیں الاٹ کردی تھیں۔

انہوں نے اردو پوائنٹ کو سانگھڑ میں جاری انکروچمنٹ گرینڈ آپریشن کے بارے میں خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے بتایا کہ سانگھڑ کے تمام مین روڈز پر موجود 50سے 60فٹ تک موجودانکروچمنٹ کو انتظامیہ نے کلیئر کر لیا ہے اورشہر میں موجود ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی تقریباََ 50سے زائد گلیا ں سرکاری نقشے کے حساب سے کلیئر کرانی ہیں جو ہم انشاء اللہ رمضان سے پہلے مکمل کرلیں گے ہم نے جتنی بھی غیر قانونی تجاوزات میں آنے والی دکانیں اور مکان گرائے وہ تقریباََ سرکاری زمین پر یا کچی بستیوں میں تھے کسی کی بھی ذاتی پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچایا اور کاروائی بلاامتیاز اور میرٹ پرجاری رہے گی ناجائیز تجاوزات کو ہٹانے کے کام کے دوران کافی مشکلات پیش آئیں لیکن سانگھڑ کی عوام کا جذبہ اور ہمت اور تعاون قابل دید تھا ۔

(جاری ہے)

رمضان کے دوران تمام روڈوں اور گلیوں میں ترقیاتی کام شروع ہوجائیں گے جس میں سب سے پہلے بجلی کے پولو ں کو دوسری جگہوں پر شفٹ کیا جائے گا اس کے بعد نکاسیِ آب کا کام کیا جائے گا پھر نئی سڑ کیں تعمیر کی جائیں گی جو انشاہ اللہ اعلیٰ معیارکی ہوں گی ۔اور تمام تر ترقیاتی کام ڈپٹی کمشنر سانگھر عمر فاروق بلو کی نگرانی میں ہوگا مستقبل میں انکروچمنٹ کو روکنے کے لئے سانگھڑ میں انکروچمنٹ سیل اور تھانہ جلد قائم کردیا جائے گا جوکہ پورے ضلع میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کام کرے گا ۔

جبکہ انکروچمنٹ سیل کے قیام سے پہلے عوام کسی بھی قسم کے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروئی کے لئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سانگھر کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔انتطامیہ نے تجاوزات گرانے سے پہلے عوام کو نوٹسز جاری کئے تاکہ عوام کا نقصان کم سے کم ہو اور عوام نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا جس کیلئے ہم سانگھڑ کی عوام کے شکر گزار ہیں ۔چند پرائیویٹ مارکیٹ مالکان تاجروں سے دوکانوں کے منہ مانگے کرائے بغیر کسی شیڈول اور تحریری ایگریمنٹ کے بغیر وصول کر رہے ہیں اگر تاجروں کو مارکیٹ مالکان کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایات ہیں تو وہ بھی انتظامیہ اور عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں ۔

جبکہ شہر بھر میں گزشتہ ساٹھ سالوں میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والون کے خلاف سروے کرنے کے بعد بھرپور کاروئی عمل لائی جائے گی جن میں پرانی گوشت مارکیٹ، ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ ،اولڈ فوڈگودام ، اولڈ کمرشل کالج ،جنرل بس اسٹینڈ ،اسپورٹس تنظیموں کے دفاتر سلاٹر ہاؤسس ،واپڈا کالونی ،سبزی منڈی فرنٹ آف سول اسپتال ،رانی باغ ،ڈھک پاڑہ،تمام شہر میں قائم ڈسپوزل، سیوریج نالوں، قبرستانوں اور دیگر سرکاری املاک پر قابض عوام سے قبضے خالی کرواکرکروڑوں روپے کی سرکاری اراضی خالی کرائی جائے گی ۔

شہر میں قائم تمام پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈوں کو شہر سے باہر جنرل بس اور ٹرک اسٹینڈ زپر منتقل کیا جائے گا تاکہ شہر میں موجود ٹریفک جام کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔جبکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سانگھڑ میں بھی گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا ۔سانگھڑ شہر کی صفائی پر مامور 100سے زائد خاکروبوں کو صفائی کی ڈیوٹی کے دوران مانیٹر کیا جائے گااگر کوئی خاکروب سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو اسے وارننگ اور شوکاز نوٹس دیا جائے گا اور بلدیہ میں ویزے پر موجود تمام لوگوں سے سرکاری ڈیوٹیاں لی جائیں گی اور اگر کوئی غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :