جھوٹے بین الاقوامی ڈرائیورنگ لائسنس کو راولپنڈی اور لاہور پولیس نے اصلی دکھانے کیلئے رشوت لینے سے انکارکردیا

بدھ 1 جون 2016 13:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) جھوٹے بین الاقوامی ڈرائیورنگ لائسنس کو راولپنڈی اور لاہور پولیس نے اصلی دکھانے کیلئے رشوت لینے سے انکارکردیا، وقار فاروق 2011ء میں فرانس گیا، فرانس کے ریزیڈنس ویزا TITRE DE SEJOUR نمبر8SS0GR495 پر رہائش پذیر ہوا اور کام کی اجازت ملی وہاں چار دفعہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے امتحانی پرچہ دیئے پاس نہیں ہوا جب امتحانی پرچوں میں پاس نہیں ہوا تو ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی نہیں ہوا اس کو فرانس کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملا اس نے پاکستان سے ایک جھوٹا بین الاقوامی ڈرائیورنگ لائسنس نمبرIDP-0806055504 بنوایا اور اب فرانس میں وہ اسی پر گاڑی چلا رہا ہے۔

موٹر لائسنسگ اتھارٹی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ لائسنس نمبر IDP-0806055504 انٹرنیشنل ہمارے آفس سے ایشو نہیں ہوا ہے اور مذکورہ کے آئی ڈی کارڈ 37405-9629215-1 پر ہمارے آفس سے کوئی لائسنس مطابق ریکارڈ جاری نہ ہوا ہے اس کی تصدیق علی احمد چودھری ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت خارجہ اسلام آباد نے کی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دفتر خارجہ کی تصدیق شدہ کاغذ فرانس کے سفارتخانہ کو جمعہ کو مل گیا اب شنید ہے کہ اگلے ہفتے کسی روز وقار فاروق کو پیرس کی پولیس گرفتار کر لے گی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مزید نادرا کو درخواست کی ہے کہ وقار فاروق CNICاور پاکستانی پاسپورٹ منجمد کردیا جائے اگر ہوا تو پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ وقار فاروق کو طلب کریگا اور تفتیش کریگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقار فاروق سکائپ پر پاکستان میں لوگوں کو جعلی ویزوں اور دوسری من گھڑت باتیں کر کے پیسے بٹورتا ہے اور سیل فون کا کاروبارکرتا ہے۔

پچھلے ڈیڑھ مہینے میں تقریبا 300 سیل فون چوری کر کے فرانس کے سم کیساتھ پاکستان بھجوائے، ایسے بندے دہشت گردی میں ملوث ہوسکتے ہیں یہ تو ہماری ایجنسیوں کو چاہئے کہ ایسے بندوں کو پرکھے فرانس کے ساتھ ہماری ایک دوسرے کے ملک میں مجرموں کو پکڑنے ٹریٹی نہیں ورنہ ہماری ایف آئی اے پیرس جا کر اس بندے کو گرفتار کر کے پاکستان لا سکتی ہے، ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وقار فاروق کے خلافتقریبا 156 ایف آئی آرز درج ہیں جس میں زیادہ فراڈ سے متعلق ہیں۔

متعلقہ عنوان :