سرکاری اور نجی کالجوں میں یکم جون سے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 1 جون 2016 13:30

لا ہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 01جون۔2016ء )محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اور نجی کالجوں سمیت یونیورسٹیوں میں چار جون کی بجائے یکم جون سے چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے یکم جون (آج)سے چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت تمام پرائیویٹ ادارے بھی بند ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں ہونے والے سالانہ امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ جہاں کہیں امتحانات ہوں وہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔