منافع خور مافیا ضلعی انتظامیہ کے قابو سے باہر، صارفین کے شدید تحفظات

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 1 جون 2016 13:30

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 01جون۔2016ء )گراں فروش مافیا ضلعی انتظامیہ کے قابو سے باہر، اوپن مارکیٹ میں سبزی اور پھل فروشوں نے من مانے ریٹ مقرر کر لیے، ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامہ جاری کرنے تک محدود رہ گئی۔: شہر کی اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی پر قابو پانا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کیلئے بڑا امتحان بن گیا۔اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے ،لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق آلو کی قیمت 24 روپے فی کلو،پیاز 22 ،ٹماٹر 13 ، لہسن دیسی 126 ،ادرک تھائی لینڈ 44 ،لہسن چائینہ 152،ادرک چائینہ 85 ،بینگن 30، کھیرا دیسی 35 ،کھیرا فارمی 17 ،کریلے 30 ،پالک 14 ،لیموں دیسی 172 ،لیموں دیسی درجہ دوم 112 ،میتھی 44 ،ماڑو 25 ،پھلیاں 62 ،آم کچے 20 ،بند گوبھی 18 ،پھول گوبھی 46 ،گھیا کدو 27 ، سبزمرچ 35 ،شملہ 35 ،اوری 72 ،گھیا توری 35 ،بھنڈی 38 ،مٹر 99،مولی 9 ،ٹینڈیاں فارمی 13 ، گاجر چائینہ 17 ،لسوڑھے 24 اور دیسی ٹینڈوں کی قیمت 40 روپے فی کلو متعین کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر رہا اور شہری ضلعی انتظامیہ کو کوستے رہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ا?نکھیں بندکرکے بیٹھی ہیں۔ صارفین نے گراں فروشی کا سلسلہ نہ رْکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے