ہمارا آرٹ ورک کسی بھی طرح بین الاقوامی معیار سے کم نہیں ‘ ذکیہ شاہنواز

بدھ 1 جون 2016 13:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ ہمارے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں،ان میں اعلی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنے کام سے کمٹمنٹ کا جذبہ بدرجہ اتم پایا جاتا ہے طالبات نے منی ایچر پینٹنگز سے برصغیر کی شاندار روایات اور حالات و واقعات پر نہایت دلفریب انداز میں روشنی ڈالی ہے انہوں نے لباس ہی نہیں تیار کیے بلکہ ان میں تصوراتی و تخلیقی عنصر بھی قابل ذکر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یہاں الحمرا میں کنیرڈ کالج اور لاہور کونسل آف آرٹ کے اشتراک سے ہونے والے ایک ہفتہ ڈگری شو کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طالبات نے اپنی پینٹنگز اور پروجیکٹس کو مثبت اور موزوں انداز میں پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آرٹ ورک کسی بھی طرح بین الاقوامی معیار سے کم نہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ طالبات نے منی ایچر پینٹنگز کے ذریعے برصغیر کی تاریخ و روایات کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے اس موقع پر پرنسپل کنیرڈ کالج ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ ،وائس پرنسپل ڈاکٹر نگہت خان وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی شاہد کامران اور ڈاکٹر مسرت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :