سوئی ناردرن گیس کمپنی کو اڑھائی لاکھ میٹرز کی کلیئرنس مل گئی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 1 جون 2016 13:27

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 01جون۔2016ء ) گیس کنکشن کے منتظرشہریوں کے لئے خوشخبری۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اڑھائی لاکھ میٹرز کی کلیئرنس حاصل کر لی۔ مینجنگ ڈائریکٹرامجد لطیف کاکہناہے کہ عدالتی فیصلے کیمطابق پانچ فیصد ڈیوٹی ادا کر نے سے کمپنی کو چالیس کروڑ روپے بچت ہوئی۔ زرایع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اڑھائی لاکھ میٹرز کی کلیئرنس حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے ایک ارب روپے کی لاگت سے اڑھائی لاکھ میٹر درآمد کئے تھے تاہم پندرہ فیصد اضافی ڈیوٹی کی وجہ سے میٹرز کو کراچی بندرگاہ پر کلیئرنس نہیں ملی تھی۔ کسٹمز حکام کی جانب سے پانچ فیصد کی بجائے بیس فیصد ڈیوٹی ادا کرنے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جس پر ایس این جی پی ایل نے کلیئرنس کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔ ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا۔جس کے بعد میٹرز کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔فاسٹ ٹریک پالیسی اور معمول کے میٹرز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹرامجد لطیف نے بتایا کہ کیس جیتنے کی وجہ سے کمپنی کو چالیس کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ڈیمانڈ نوٹسز کی مدت پوری ہونے پر کنکشن لگائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :