اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کے تبادلہ کے بعد تاحال نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نے چارج نہ سنبھالا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 13:17

اٹھارہ ہزاری ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء )اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کے تبادلہ کے بعد تاحال نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نے چارج نہ سنبھالا ۔

(جاری ہے)

سائلین کی مشکلات بڑھ گئیں تفصیل کے مطابق 22اپریل کو اے سی اٹھارہ ہزاری سید احسن رضابخاری کو تبدیل کرکے انکی جگہ شبیر احمد بٹ کو اے سی اٹھارہ ہزاری تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے چار ج نہ سنبھالا عارضی طور پر اے سی شورکوٹ عامر شہزاد کنگ کو اے سی اٹھارہ ہزاری کا اضافی چارج دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی عدم دستیابی کی وجہ سے سائلین کے زمینوں سے متعلق معاملات رکے ہوئے ہیں ڈومیسائل فارم پر سائن کروانے کیلئے بھی سائلین کو شورکوٹ تک کا سفر طے کرنا پڑتاہے جس وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے جلد ازجلد نئے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کے بعد چارج سنبھالنے کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے