پاکستان میں سگریٹ نوشی سے سالانہ ایک لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جا تے ہیں

شیشہ ، گٹکا ، پان اور نسوار کا استعمال بھی کینسر ، دل اور سانس کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے :ماہرین

بدھ 1 جون 2016 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ افراد تمباکو نوشی سے مرتے ہیں ، سگریٹ نوشی کے علاوہ شیشہ ، گٹکا ، پان اور نسوار بھی سرطان ، دل اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ماہرین صحت نے تمباکو کے نقصانات اور انسانی صحت پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ چشم کشا انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں سالانہ 50 لاکھ لوگ جبکہ صرف پاکستان میں سالانہ 1 لاکھ اموات تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

سرطان کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں میں پھیپھڑے کے کینسر کی 90% اموات اور عورتوں میں 80 % صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ تمباکو نوشی کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک میں حکومت کی جانب سے سخت قوانین کے پیش نظر تمباکو نوشی کے سبب بیماریوں اور اموات کا تناسب ترقی پذیر ممالک میں زیادہ ہے۔ماہرین امراض قلب کے مطابق دل کے دورے کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔ سگریٹ کے علاوہ شیشہ ، گٹکا ، پان اور نسوار بھی سرطان ، دل اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :