ریاض:سعودی عرب میں اپریل کے مہینے میں 800کاریں چوری ہوئیں

بدھ 1 جون 2016 13:11

ریاض:سعودی عرب میں اپریل کے مہینے میں 800کاریں چوری ہوئیں

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 01جون 2016ء):سعود ی عرب میں صرف اپریل کے مہینے میں 800سے زائد کاریں چوری ہوئیں۔ جبکہ ان میں سے واپسی کی شرع 36فیصد رہی۔ سعودی دارلحکومت ریاض سے اپریل کے مہینے میں 289کاریں چوری ہوئیں۔ اور ان چوری شدہ کاروں میں سے پولیس نے 125کو چوروں ضبط کرنے کے بعد مالکان کو واپس کیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ کار چوروں کی کثیر تعداد صرف ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والوں کی ہے۔

ان میں سے متعدد افراد نے صرف اپنی صلاحیتیں دکھانے کے چکر میں کاریں چوری کیں۔پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ نئے بشر سسٹم سے چوری ہونے والی گاڑی کی اطلاع ملتے ہی تین منٹ میں پکڑی جاسکتی ہے ، لیکن اگر مالکان کار چوری کی رپورٹ میں دیر کر دیں تو پکڑنے میں مشکلات پیش آتیں ہیں ۔ اسلیئے مالکان کو چاہیئے کہ جب بھی کوئی ایسا واقعہ ہو اس کی اطلاع جتنی جلدی ہو سکے پولیس اسٹیشن کر دیں ۔