بجٹ میں پلاسٹک کی درآمد پر جی ایس ٹی کم کیے جانے کا امکان

بدھ 1 جون 2016 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) آئندہ بجٹ میں پلاسٹک کی درآمد پر جی ایس ٹی 2 فیصد کم کیے جانے کا امکان ہے۔ پلاسٹک کے برتن، بوتلیں، بچوں کے کھلونے اور شاپنگ بیگز سستے ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ میں پلاسٹک کی درآمدات پر عائد جی ایس ٹی کو 17 فیصد کم کر کے 15 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پلاسٹک کی درآمدات پر 2 فیصد جی ایس ٹی کم کیے جانے سے گھریلوں استعمال کی پلاسٹک کی اشیاء جس میں برتن، بوتلیں، کھلونے وغیرہ شامل ہیں سستے ہو جائیں گے۔ امپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جی ایس ٹی میں کمی کے ساتھ ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس اور ویلو ایڈیشن ٹیکس میں بھی کمی کرے تاکہ امپورٹرز اور عوام کو فائدہ پہنچے۔

متعلقہ عنوان :