بجٹ میں خشک دودھ کی درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا امکان

بدھ 1 جون 2016 13:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) آئندہ بجٹ میں خشک دودھ کی درآمدات پر پچاس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے خشک دودھ گیارہ روپے فی کلو تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے خشک دودھ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جسکے باعث خشک دودھ 11 روپے کلو تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امپورٹرز کے مطابق خشک دودھ کی درآمد پر پہلے سے ہی 20 فیصد ڈیوٹی اور 6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے سے درآمدات متاثر ہوسکتی ہے جسے سے ناصرف تاجروں کا نقصان ہو گا بلکہ عوام کے لئے بھی سستے دودھ کا حصول مشکل ہو جائے گا۔ پاکستان سالانہ ایک لاکھ ٹن خشک دودھ درآمد کرتا ہے اس وقت مقامی مارکیٹ میں کھلے خشک دودھ کی اوسط قیمت 4 سو روپے فی کلو گرام ہے۔

متعلقہ عنوان :