پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافہ درست ہے ، ۔اسلام آباد ہائیکورٹ

اضافے کے خلاف حکومتی نوٹیفیکشن منسو خ

بدھ 1 جون 2016 12:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافہ درست قرار دے دیا ، فیسوں میں اضافے کیخلاف حکومتی نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پرائیویٹ سکول فیس میں اضافہ سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پرائیویٹ سکولوں کی اتھارٹی پیرا کو رولز بناتے وقت نجی تعلیمی اداروں سے تجاویز طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پرائیویٹ سکولوں نے 23 ستمبر 2015 کے حکومتی نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا تھا

متعلقہ عنوان :