گاڑی کی تلاشی لینے پرافغان حکام نے احتجاجاً پشاور میں اپناقونصل خانہ بند کردیا
بدھ 1 جون 2016 12:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں افغان حکام نے قونصلیٹ کی گاڑی کو روکے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا قونصل خانہ بند کردیا۔دوسری جانب قونصلیٹ کے عہدیداران نے قونصلیٹ کی بندش کی تصدیق کردی۔پشاور کے علاقے کینٹ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر افغان قونصل جنرل کی گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تھی، جس پر احتجاج کرتے ہوئے افغان حکام نے پشاور میں موجود اپنا قونصل خانہ بند کردیا۔
ادھر سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغان قونصلیٹ کی مذکورہ گاڑی سفارت خانے کے حکام اور سفارتی عملے کے پروٹوکول کیلئے نہیں تھی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ ان کے علم میں لایا گیا ہے جس پر انھوں نے متعلقہ افغان حکام سے رابطہ کیا تھا تاہم ان کا سرکاری موٴقف سامنے نہیں آیا۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ افغان قونصلیٹ کی بندش کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد عبور کرنے کیلئے یکم جون کو طورخم گیٹ کھولنے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات گذشتہ کچھ سالوں سے کشیدہ چلے آرہے ہیں اور دونوں ممالک اپنے شورش زدہ علاقوں میں دہشت گردی کا ذمہ دار ایک، دوسرے کے سرحدی علاقوں میں موجود غیر ریاستی عناصر کو قرار دیتے آئے ہیں۔تاہم عالمی طاقتوں کی مداخلت کے بعد گذشتہ کچھ ماہ سے پاک افغان تعلقات میں بتدریج بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس کی ایک مثال طورخم سرحد کو دوبارہ کھولے جانے اور دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے حالیہ مشترکہ آپریشنز بھی ہیں، جن میں دونوں ممالک کے اہم خفیہ اداروں نے معاونت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.