ساہیوال سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

بدھ 1 جون 2016 12:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ساہیوال سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مجرم نے حمید اختر نامی ایک شخص کو 1995میں دشمنی کی بناء پر قتل کر دیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کر کے ٹرائل کیا گیا۔ مجرم کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ نے بھی رحم کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ مجرم کے اہل خانہ نے مقتول کے ورثاء سے خون بہا کی کوشش بھی کی مگر دوسری جانب سے رضا مندگی نہ ہونے کی وجہ سے صلح صفائی نہ ہو سکی اور آج اسے پھانسی دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :