سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، سب انسپکٹر شہید ، ملزم فرار

بدھ 1 جون 2016 12:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمنگلی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا .ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ملزما ن فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے