دبئی: رمضان لمبارک میں رات دس بجے سے پہلے خیموں میں شیشے کا استعمال نہیں کیا جاسکتا: دبئی میونسیپلیٹی

بدھ 1 جون 2016 12:40

دبئی: رمضان لمبارک میں رات دس بجے سے پہلے خیموں میں شیشے کا استعمال ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 01جون 2016ء) :دبئی میوسپیلٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں رات دس بجے سے پہلے خیموں میں شیشے کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے رمضان خیموں میں شیشے کے استعمال کے لیے شہریوں کو دو آپشن دیئے ہیں۔جن میں ایک تو یہ ہے کہ شیشہ استعمال کرنے والوں کے لیے الگ حصہ مقرر کر دیا جائے ۔

یا پھر رات دس بجے سے پہلے کسی کو بھی خیمے میں شیشہ استعمال نہ کرنے دیا جائے ، دس بجے کے بعد استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

(جاری ہے)

افطار کے وقت شیشہ کے استعمال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر افطار کے وقت شیشے کا استعمال کیا جائے تو وہاں موجود افراد اور خواتین جو شیشہ نہیں استعمال کرتے ان کو مشکل پیش آتی ہے ۔ نئے خیموں کے لیئے دس درخواستیں ملیں ہیں ، اس سال قانونی طور پر کوئی بھی بغیر اجازت کے افطار خیمہ نہیں لگا سکتا اس کے لیئے مقامی انتظامیہ کی اجازت ضروری ہے ۔

محکمہ ہیلتھ نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ شیشہ استعمال والی جگہ پر کسی بھی صورت بچوں اور حاملہ خواتین کو بیٹھنے نہ دیا جائے۔ اور نہ ہی ان کے ہوتے ہوئے شیشہ کا استعمال کیا جائے۔ یہاں یہ واضع رہے کہ عرب ممالک میں شیشے کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :