لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام کو بجلی چوروں کیخلاف آپریشن مہنگاپڑگیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 12:29

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء) لیسکواسماعیل نگر سب ڈویڑن حکام کوتحیات گاوٴں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن مہنگاپڑگیا۔ کنکشن منقطع کرنے پر شہریوں نے ایس ڈی او اورعملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔لیسکو نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گاوٴں کی بجلی کاٹ دی۔ جبکہ رہائشیوں نے بجلی بندش پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لیسکو اسماعیل نگر سب ڈویڑن حکام نے تحیات گاوں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیاجو رہائشیوں نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او راجیش کمار کی سربراہی میں آپریشن کے لئے جانے والی ٹیم کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایس ڈی او کے مطابق تشدد کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہو گا جبکہ ملزمان کی گرفتاری تک بجلی بحال نہیں کی جائیگی۔ دوسری جانب بجلی منقطع ہونے پر شہریوں نے لیسکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔ افسران نے انتقامی بنیادوں پر بجلی منقطع کی ہے۔ لیسکو کی جانب سے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بجلی چورمافیا نے کمپنی کی رٹ کوچیلنج کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :