جدہ:سعودی مانیٹری ایجنسی نے ایک ریال کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

بدھ 1 جون 2016 12:19

جدہ:سعودی مانیٹری ایجنسی نے ایک ریال کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا عندیہ ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 01جون 2016ء) :ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین مانیٹیری ایجنسی (ساما) نے سعودی کرنسی میں شامل ایک ریال کے کا غذی نوٹ کو بند کرنے کے لیئے اقدامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ”ساما “اب ایک ریال کے نوٹ کی جگہ ایک اور دو ریال کے سکےّ جاری کرنے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ایک اور دو ریال کے سکوں سے سافٹ ڈرنکس اور دوسری چھوٹی اشیاء خرید سکتے ہیں۔ان سکوں کے اجراء کا مقصد یہ بھی ہے کہ شہریوں کو 80فیصد تک الیکٹرونک پیسوں کے استعمال کے قابل بناناہے۔اس وقت سعودی عرب میں 84فیصد افراد کیش ہی استعمال کرتے ہیں،جو دوسرے عرب ممالک میں سے زیادہ شرح جانی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :