پاک ترک بزنس فاؤنڈیشن کے دائریکٹر ندا یلماز نے کہا ہے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے فیصل آباد میں پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کا دفتر جلدقائم کر دیا جائیگا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 12:19

فیصل آباد-(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء) پاک ترک بزنس فاؤنڈیشن کے دائریکٹر ندا یلماز نے کہا ہے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے فیصل آباد میں پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کا دفتر جلدقائم کر دیا جائیگا اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ترکی پاکستانی تاجروں کو دوسری عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے میں بھی اپنا برادرانہ کردار ادا کرنے کا موقع ملے گااسکے علاوہ تعلیمی فروغ کیلئے فیصل آباد میں بین الاقوامی معیار کا سکول بھی قائم کیا جاچکا جس میں طلبہ کو مفت تعلیم اور وظائف دیئے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ رات چناب کلب میں ہیپی لیک پینٹس کے چیف ایگزیکٹیو اور صدرانجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا کی جانب سے اپنے اور اپنے وفدکے اعزاز میں دیئے گئے عصرانہ میں شرکاء ملاقات کرتے ہوئے کہی قبل ازیں ہیپی لیک پینٹس کے چیف ایگزیکٹیو خواجہ شاہد رزاق سکا نے خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ پاکستان اور ترکی کی دوستی فیصل آباد کے عوام کے دلوں پر نقش ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی جانب سے ایسے مشترکہ منصوبے شروع کئے جائیں جن سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ پہنچے انہوں نے پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ندا یلماز کی جانب سے فیصل آباد دفتر کھولنے اور اعلی معیار کا سکو ل قا ئم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے آپس میں مل بیٹھنے سے دونوں ملکوں کے تاجروں کوتجارت کے مواقع میسر آئینگے لہٰذا ہمیں سماجی تعلقات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ ہم برادر ملک ہونے کی حیثیت سے ہماری حکومت ترکی کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کررہی ہے تا کہ وہ بھی پاکستان کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکے پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ندا یلماز نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں تاہم ابھی تک ان سے پوری طرح معاشی اور اقتصادی فوائد حاصل نہیں کئے جا سکے انہوں نے بتایا کہ پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن پاکستان سے برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ ترکی کے ذریعے پاکستانی برآمد کنندگان کو دوسرے ملکوں تک بھی رسائی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدکنندگان اس موقع پر اپنی برآمدات کو متعارف کرانے اور برآمدی آرڈر حاصل کرنے کیلئے بھی اقدامات کر سکیں گے پاکستان کیلئے نہ صرف ترکی اور یورپ بلکہ ان کے ذریعے افریقہ اور پوری دنیا سے تجارت کے نئے راستے کھلیں گے ۔

(جاری ہے)

ندا یلماز نے کہا کہ اس وقت بہت سی پاکستانی مصنوعات دوبئی کے ذریعے عالمی منڈیوں میں فروخت ہو رہی ہیں ان کا براہ راست فائدہ غیر ملکی تاجر اٹھا رہے ہیں لہذا فیصل آباد کے صنعتکاروں کو چاہئے کہ وہ ٹسکون میں شرکت کرکے براہ راست عالمی تاجروں سے اپنے تعلقات بڑھائیں اس موقع پر ہیپی لیک پینٹس کے مینجنگ ڈائریکٹرز خواجہ خالد رزا ق سکا، خواجہ ساجد رزاق سکا، ڈائریکٹرزخواجہ احمد شاہد سکا،خواجہ عماد خالد سکا، خواجہ احسن شاہد سکا،خواجہ فہد خالد سکااورانجمن تاجرا ن سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ موجود تھے

متعلقہ عنوان :