راس الخیمہ:راہ گیر تیز رفتار کا ر کی زد میں آکرجاں بحق

بدھ 1 جون 2016 12:03

راس الخیمہ:راہ گیر تیز رفتار کا ر کی زد میں آکرجاں بحق

راس الخیمہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 01جون 2016ء):33سال اماراتی شہری سڑک پر گرنے والی ٹوپی کو اُ ٹھاتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ میں اماراتی شہری اس وقت حادثے کا شکار ہو گیا جب اس کے سر کی ٹوپی اچانک سڑک پر گر گئی ،جس کو اٹھانے کی کو شش میں وہ تیز رفتار کا ر کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی شہری کو فوراََ مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ اس حادثے کی وجہ 21سالہ اماراتی ڈرائیور ہے جو کہ تیز رفتاری کے باعث کار کو کنٹرول نہ کر سکا۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم وقتاََ فوقتاََ شہریوں کو سڑک عبور کرنے کے مقامات کا بتاتے رہتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہی ہے کہ کھلی سڑکوں پر عموماََ ڈائیور حضرات بئت تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔