افغان صوبے غزنی میں‌دھماکہ اور فائرنگ ، ایک پولیس اہلکار ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جون 2016 11:57

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جون 2016ء) : افغانستان کے صوبے غزنی میں آج صبھ زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد دھماکے کی جگہ سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد صوبائی عدالت کے کمپاؤنڈ میں نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکہ چار دہشت گردوں نے کیا جس کے بعد افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان پولیس افسر ہلاک جبکہ عدالت کے سربراہ سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔ طالبان نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کو بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :