جدہ: غیر ملکی کے قتل میں ملوث سعودی شہری نے جیل میں خود کشی کر لی

بدھ 1 جون 2016 11:55

جدہ: غیر ملکی کے قتل میں ملوث سعودی شہری نے جیل میں خود کشی کر لی

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔01جون 2016ء) :قتل کے مقدمے میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے والے سعودی نے آج جیل کے واش روم میں جا کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعود ی شہری نے ایک ہندوستانی شہری کا قتل کر دیا تھا ، اور اس جرم کے اقرار کے بعد اسکو سزا کا سامنا کرنا پڑا مگر ہندوستانی شہری کے لواحقین نے دیت کی رقم لے کر اسے معاف بھی کر دیا تھا۔ ابھی صرف رقم دینا باقی تھی ، اور مذکورہ شہری کو رہا کر دیا جانا تھا۔ لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر سعودی شہری نے جیل میں خود کشی کر لی۔ جیل انتظامیہ خودکشی کی تحقیقات کرنا شروع کر دیں ہیں۔