کراچی،پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں ضمنی انتخاب کل ہو گا

بدھ 1 جون 2016 11:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) کراچی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 106 اور پی ایس 117میں ضمنی انتخاب کل جمعرات کو ہو گا۔ انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں دو جون کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

دونوں نشستوں پر انتخابات کیلئے ایم کیو ایم، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیداوروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ ضنمی انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کواٹر میں اعلی سطح اجلاس ہوا۔ جس میں کراچی اور اندرون سندھ ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :