ملتان، چوری اور ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 5 کارندے گرفتار

بدھ 1 جون 2016 11:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) ملتان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکییی میں ملوث گینگ کے 5 کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کئی مقدمات میں اشتہاری ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ شارکن عالم نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی کئی واردتوں میں ملوث اور بدنام زمانہ انصاری گینگ کے 5 ڈاکووٴں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مخبری پر شارکن عالم میں کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی 3 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی تلاش کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس ذارئع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :