مری،رشتہ کے تنازع پر جلائی جانے والی لڑکی دم توڑ گئی

ماریہ سکول سے آ رہی تھی کہ ملزم شوکت نے اسے آگ لگا کر کھائی سے نیچے پھینک دیا تھا

بدھ 1 جون 2016 11:53

مری،رشتہ کے تنازع پر جلائی جانے والی لڑکی دم توڑ گئی

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) مری میں رشتہ کے تنازع پر جلائی جانے والی لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی ، ماریہ کو گزشتہ روز رشتہ کے تنازع پر آگ لگا کر گہری کھائی میں پھینک دیا گیا تھا ، اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے شوکت اور رفعت نامی افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، ماریہ نے پولیس کو اپنے نزعی بیان میں کہا تھا کہ اس پر شوکت نے اپنے ساتھیوں سمیت حملہ کیا تھا اور اس کے بعد اسے آگ لگا کر کھائی میں پھینک دیا تھا۔

(جاری ہے)

ماریہ کی موت کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :