لیہ ،چوبارہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ،4غیر ملکیوں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک،دوفرار

بدھ 1 جون 2016 11:47

لیہ/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے انگورہ گوٹ فارم میں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4غیر ملکیوں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔ بدھ کو کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے انگورہ گوٹ فارم میں کارروائی کی۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھ کر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ان کے قبضے سے خودکار اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کردیا گیا جب کہ فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

مارے جانے والے دہشت گردوں میں چار غیر ملکی بھی بتائے جاتے ہیں۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ مقابلہ کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں سے دو ہینڈ گرینیڈ ، دو رائفلز ، موزر اور پسٹل برآمد ہوا ، تمام دہشت گردوں کی لا شیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :