لاہور ہائیکورٹ نے بیرونی ممالک سے امپورٹ ہونے والی سٹیل شیٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی روکتے ہوئے حکم امتناعی جار ی کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جون 2016 11:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کابورڈ آف گورنرز نااہل ہے ،،عدالت عالیہ میں نیشنل ٹیرف کمیشن کے چئیرمین اور ممبران کی اہلیت کو چیلنج کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اہلیت کے معیار پر پورا نہ اترنے والا بورڈ آف گورنرز اپنی مرضی سے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی وصول کرنے کا قانونی جواز نہیں رکھتا ۔

انہوں نے کہا کہ نااہل بورڈ آف گورنرز کی موجودگی کی بناء پر بیرونی ممالک سے امپورٹ ہونے والی سٹیل شیٹ پر غیر قانونی طور پراینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔جس پر عدالت نے سٹیل شیٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی روکتے ہوئے حکم امتناعی جار ی کر دیا۔عدالت نے وفاقی حکومت اور نیشنل ٹیرف کمیشن کو انتیس جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :