لاہور ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں میں سمر کیمپس کے قیام کے خلاف دائر درخواست نمٹادی،،عدالت نےمحکمہ تعلیم کوفائنل امتحانات لینے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی سے روک دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جون 2016 11:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نجی سکول انتظامیہ کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ تعلیم سمر کیمپ کے خلاف کاروائی کی آڑ میں بچوں کے فائنل امتحانات لینے والے نجی سکولوں کے خلاف کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکلمہ تعلیم کی چھاپہ مار ٹیموں کی کاروائیوں کی وجہ سے امتحانات کے لئے آنے والے طالبعلم خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جس سے ان کی تعلیمی قابلیت متاثر ہو رہی ہے جبکہ سکول انتظامیہ بھی شدید پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری سکولز نے عدالت کو بتایا کہ فائنل امتحانات لینے والے سکول انتظامیہ کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ تعلیم کوفائنل امتحانات لینے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی سے روک دیا۔