Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قومی اسمبلی کی رکنیت کے حلف کا پابند کرانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جون 2016 11:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری عاطف سردار کی درخواست پر سماعت کی. عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پانامہ لیکس کو جواز بنا کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں.وزیر اعظم قوم سے خطاب کے دوران پارلیمانی کمیشن بنانے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان اپنے حلف کی مسلسل خلاف ورزی کر رہےہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر نفرت پر مبنی ہیں، اور وہ اپنی تقریروں کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں ہیں، سیاسی جماعت کا سربراہ ہونے کے باوجود عمران خان پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان کی تقاریر قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن سکتی ہیں .درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے حلف کا پابند بنانے کے حکم دی۔جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات