لاہور ہائیکورٹ نے خدام الحجاج کے لئے پولیس کا کوٹہ مختص کرنے اور قرعہ اندازی نہ کرائے جانے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت مذہبی امور آئی جی اور دیگر فریقین سےجواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جون 2016 11:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے آئی جی آفس کے اہلکاروں نوید رضا اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدام ا حجاج کے لے باوردی اہلکاروں کے لئے 95فیصد کوٹہ اور بغیر وردی کے 5فیصد کوٹہ مختص ہے جبکہ گزشتہ کئی سالون سے قرعہ اندازی کے ذریعے خدام الحجاج کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدام الحجاج کے لے کوٹہ مختص کرنا امتیازی سلوک ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ کوٹہ سسٹم کی بجائے قرعہ اندازی کے پرانے نظام کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے اور خدام الحجاج کے لئے مختص کوٹہ کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی وزارت مذہبی امور،، آیی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا