دبئی:رمضان المبارک میں شہری نجی طور پر افطار خیمے نہیں لگا سکتے: دبئی میو نسیپیلٹی

بدھ 1 جون 2016 11:22

دبئی:رمضان المبارک میں شہری نجی طور پر افطار خیمے نہیں لگا سکتے: دبئی ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 01جون 2016ء) : دبئی میونسیپیلٹی نے مقامی شہریوں کو رمضان المبارک میں نجی طور پر افطار خیمے( ٹینٹ) لگانے سے منع کر دیاہے۔ہیڈ آف بلڈنگ انسپیکشن ناصر شاعی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی نجی طور پر افطار خیمے لگائے جا رہے ہیں ،لیکن شہریوں کو معلوم نہیں کہ یہ ایک غیر قانونی عمل ہے۔نصر شاعی نے کہا کہ شہریوں کی کثیر تعداد رمضان المبارک میں اپنے مہمانوں کو افطاری کے لیئے گھر پر بلانے کی بجائے باہر خیمہ لگاتے ہیں ، جو کہ درست عمل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے بھی اس سال ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس کو 1,000درہم تک جرمانہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔جمیرہ ، اُمِ سقویم، برشاء، ورقہ، مِزر، رشیدیا، اور محیصنا ایسے علاقے ہیں جہاں سب سے زیادہ افطار خیمے لگائے جاتے ہیں۔ افطار خیموں پر پابندی لگانے کی وجوہات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے ایک تو بجلی کا اضافی بوجھ پڑتا ہے۔اسکے علاوہ آگ لگنے کے واقعات ہو نے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر خیموں کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند ہوجاتیں ہیں ۔ جس سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو تے ہیں۔متعدد شہریوں نے اس پابند ی کے خالف درخواست کی ہے ،لیکن انہیں معلوم ہو نا چاہیئے کہ یہ ان کے لیئے ہے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :