اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں‌میں اضافے کو درست قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جون 2016 11:22

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں‌میں اضافے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جون 2016ء) : اسلام آبادہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کو درست قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پرائیویٹ اسکول مالکان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کو درست قرار دیتے ہوئے فیسوں کے خلاف حکومت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی اسکولوں نے پیرا کے 23ستمبر 2015ء کا نوٹی فکیشن چیلنج کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے پیرا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ رولز بناتے وقت نجی اسکولوں سے بھی تجاویز طلب کی جائیں۔واضح رہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے گذشتہ سال 2015ء میں فیسوں میں اضافے کے بعد وزیرا عظم نے نوٹس لیا تھا اور ہدایات جاری کی تھیں کہ 2014ء کی فیسوں کو ہی برقرار رکھا جائے، جس پر پرائیویٹ اسکول مالکان نے عدالت میں جا کر حکومتی فیصلے کو چیلنج کر دیا تھا۔ اسکولوں کی جانب سے اضافہ سکیورٹی خدشات کے باعث سکیورٹی سہولت بہتر بنانے پر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :