مسلم لیگ(ن) چارسدہ کا اجلاس‘ وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی

بدھ 1 جون 2016 11:18

چارسدہ۔یکم ۔جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یابی کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء اور سابق وزیر حاجی احسان اللہ خان ،ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کاکاخیل ،مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء اور کلچر ونگ کے کوآرڈنیٹر میاں عالمیگر شاہ کاکا خیل کے علاوہ عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کیلئے ختم القرآن اور اجتماعی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے حاجی احسان اللہ خان ،میاں ہمایون شاہ کاکا خیل اور میاں عالمگیر شاہ کا کا خیل نے کہاکہ ہم ضلع چارسدہ کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے وزیر اعظم کی صحت یابی کیلئے جگہ جگہ ختم القرآن پاک اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم میاں نواز شریف جلد صحت یاب ہو کرعوام کے درمیان ہوں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ وزیر اعظم جلد از جلد صحت یاب ہو ں۔

متعلقہ عنوان :