رشتے کے تنازعے پر 19 سالہ نوجوان لڑکی کو آگ لگا کر قتل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جون 2016 11:16

مری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جون 2016ء) : رشتے کے تنازع پر مری کی رہائشی ایک 19 سالہ نوجوان لڑکی کو آگ لگا کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک اسکول میں ٹیچر اور مری کی رہائشی تھی کہ اسی اسکول کے ایک ٹیچر شوکت نے اپنے بیٹے کے لیے 19 سالہ ماریہ کا رشتہ مانگا جس پر ماریہ کے والد نے رشتے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ماسٹر شوکت نے طیش میں آکر ساتھیوں کی مدد سے ماریہ کو گذشتہ روز آگ لگا کر گہری کھائی میں پھینک دیا گیا تھا ، جس کے بعد ماریہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ماریہ کا 85 فیصد جسم جھلس چکا تھا۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے شوکت اور رفعت نامی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :