پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے کمی کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جون 2016 11:08

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء) یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2015 کا بجٹ خسارہ مکمل کرنے اور مالی اہداف حاصل کرنے کے نام پر پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد کیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2016 کا نیا بجٹ آنے والا ہے مگر حکومت غیر قانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سیلز ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ حکومت اس اقدام کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل تین ،،نو اور چودہ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن تین کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اور پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے کمی کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :