اماراتی ائیر لائن کی چین سے دبئی کی پرواز میں نوجوان کی جانب سے کارگو حصے میں چھپ کر سفر کرنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 23:49

اماراتی ائیر لائن کی چین سے دبئی کی پرواز میں نوجوان کی جانب سے کارگو ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) اماراتی ائیر لائن کی چین سے دبئی کی پرواز میں نوجوان کی جانب سے کارگو حصے میں چھپ کر سفر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک چینی نوجوان کی جانب سے تمام تر خطروں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اماراتی ائیرلائن کی چین سے دبئی کی پرواز میں کارگو حصے میں چھپ کر سفر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

16 سالہ چینی نوجوان 27 مئی کو چین کے شہر شنگھائی کے ائیرپورٹ پر خفیہ طور پر اماراتی ائیرلائن کے جہاز کے کارگو حصے میں جا چھپا۔

نوجوان شنگھائی سے دبئی تک کی طویل پرواز کے دوران کارگو حصے میں چھپا رہا اور کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی۔ تاہم نوجوان کو دبئی ائیرپورٹ پر کارگو سیکشن سے سامان نکالتے ہوئے دیکھ لیا گیا اور فوری گرفتار کر لیا گیا۔ نوجوان اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :