وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیراعظم نواز شریف کے دل کی کامیاب سرجری پر خوشی ا ور اطمینان کا اظہار

قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ،پوری قوم بالخصوص وزیراعظم کے اہل خانہ کو مبارکباد

منگل 31 مئی 2016 23:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے دل کی کامیاب سرجری پر خوشی ا ور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے جبکہ انہوں نے پوری قوم بالخصوص وزیراعظم کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے وزیر اعلیٰ جو وزیراعظم کے آپریشن کے موقع پر لندن میں موجود ہیں آپریشن کے دوران وزیر اعظم کے صاحبزادوں اور بھائی محمد شہباز شریف کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے جنہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی لندن میں موجودگی کو اپنے لئے حوصلہ افزاء قرار دیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ دوست مسلم ممالک کے عوام کی دعائیں اور نیک خواہشات بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جن کی بدولت سرجری کا مرحلہ بخیر و خوبی طے ہوا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ اور یقین ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوکر امور حکومت کی ادائیگی کا آغاز کردیں گے۔ وزیراعلیٰ نے پوری قوم خاص طور سے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعظم کے کامیاب آپریشن پر نوافل شکرانہ ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :