ہم جمہو ریت کیساتھ ہیں (ن) لیگ کی کر پشن کوتحفظ نہیں دیں گے‘ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بالکل جائز ہے ‘(ن) لیگ والوں کو اپنا انداز سیاست تبدیل کر نا ہوگاورنہ پیپلزپارٹی بھی سڑکوں پر آئیگی

پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کی گفتگو

منگل 31 مئی 2016 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم جمہو ریت کیساتھ ہیں (ن) لیگ کی کر پشن کوتحفظ نہیں دیں گے ‘وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بالکل جائز ہے ‘(ن) لیگ والوں کو اپنا انداز سیاست تبدیل کر نا ہوگاورنہ حکومت کو بچانا انکے لیے ناممکن ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہو ریت کیلئے حکومت کا ساتھ دیا ہے لیکن جہاں تک پانامہ لیکس اور (ن) لیگ کی کر پشن کا تعلق ہے تو ہم انکو کسی صورت سپورٹ نہیں کرسکتے بلکہ انکو ہر صورت اپنی کر پشن کا حساب دینا ہوگا ،۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کیلئے اچھا ہوگا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی میں ٹی او آرز کا مسئلہ حل کر لیں ورنہ پیپلزپارٹی بھی سڑکوں پر آئیگی اور جب تک پانامہ لیکس میں جن لوگوں کے نام آئے ہیں انکا احتساب نہیں ہوگا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :