وزیراعظم نواز شریف کے آپریشن پر پاکستانیوں کی تشویش بجا ہے

نواز شریف کے بغیر پاکستان قیادت سے محروم تصور ہو گا ،بے نظیر کے قتل کے بعد نواز شریف قومی سطح کے واحد رہنما ہیں، 8 سال کی ابتری کے بعد پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعظم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی معروف عربی ٹی وی چینل الجزیرہ کی وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر پاکستانی عوام کے اظہار خیال پررپورٹ

منگل 31 مئی 2016 22:51

وزیراعظم نواز شریف کے آپریشن پر پاکستانیوں کی تشویش بجا ہے

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) عربی چینل الجزیرہ نے و زیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر پاکستانی عوام کے اظہار خیال پراپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے آپریشن پر پاکستانیوں کی تشویش بجا ہے ، محمد نواز شریف کے بغیر پاکستان قیادت سے محروم تصور ہو گا ، 8 سال کی ابتری کے بعد پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ، 2018 میں انتخابات کا تسلسل نہ رہنا ملکی استحکام کے لئے شدید خطرہ ہو گا ، ملک شدت پسندوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے ، حکومت مخالف سیاسی شعبدہ باز فوجی امور سے لا بلد نظر آتے ہیں ، ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو اپنے کیے کا اندازہ نہ ہو ، ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو انجام کی پرواہ ہی نہیں۔

الجزیرہ کے پاکستان سے متعلق تجزیہ کار اور صحافی ٹام حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کے آپریشن کے حوالے سے اپنے تجزیے میں کہا کہ نواز شریف پاکستان کی اکثریت میں مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی ۔ محمد نواز شریف کے متبادل کوئی قابل اعتبار رہنما نہیں۔ 90 کی دہائی میں محمد نواز شریف کی دوبارہ حکومت ختم کی گئی ۔

پرویز مشرف کے دور میں نوازشریف کو جبراً جلا وطن کیا گیا ۔ بے نظیر کے قتل کے بعد نواز شریف قومی سطح کے واحد رہنما ہیں ۔ محمد نواز شریف کے آپریشن پر پاکستانیوں کی تشویش بجا ہے۔ محمد نواز شریف کے بغیر پاکستان قیادت سے محروم تصور ہو گا ۔ 8 سال کی ابتری کے بعد پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ 2018 میں انتخابات کا تسلسل نہ رہنا ملکی استحکام کے لئے شدید خطرہ ہو گا ۔ملک شدت پسندوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔حکومت مخالف سیاسی شعبدہ باز فوجی امور سے لا بلد نظر آتے ہیں۔ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو اپنے کیے کا اندازہ نہ ہو ، ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو انجام کی پرواہ ہی نہیں۔…