ڈی ، آئی ، جی سکھر ریجن کے احکامات پر ضلع بھر میں پولیس کی کارروائیاں

ہوٹل ، مسافرخانوں ، گاڑیوں کی تلاشی ،پولیس نے دوران چیکنگ1 افغانی سمیت 245مشکوک ، 12کرمنل اور روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 31 مئی 2016 22:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) ڈی ، آئی ، جی سکھر ریجن کے احکامات پر ضلع بھر میں پولیس کی کاروائیاں ، ہوٹل ، مسافرخانوں ، گاڑیوں کی تلاشی ،پولیس نے دوران چیکنگ1 افغانی سمیت 245مشکوک ، 12کرمنل اور روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد سے اسلحہ ، بھنگ برآمدو دیگر مواد برآمد ، ڈی آئی جی سکھر ریجن کے ترجمان محمد انور کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی آئی جی سکھر ریجن اظہر رشید کے حکم پر ریجن بھر میں قومی شاہراہوں کی ناکہ بندی , ہوٹل , مسافرخانوں کی تلاشی کے دوران 245مشکوک , 12کرمنل , 3روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ , چار کلو بھنگ اور ایک افغان شہری کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے سات ہزارروپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کی گئی ہے اور فارن ایکٹ کے تحت خیرپو ر کے پریایو تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 94فینسی نمبر پلیٹ اور 65نیلی لاٹیس بھی اتار ی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :