خود کو پارٹی میں کسی پوزیشن کیلیے نہیں دیکھتی: مریم نواز

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 22:39

خود کو پارٹی میں کسی پوزیشن کیلیے نہیں دیکھتی: مریم نواز

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ خود کو پارٹی میں کسی پوزیشن کیلیے نہیں دیکھتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مسلم لیگ ن یا حکومت میں میں کوئی عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ خود کو پارٹی میں کسی پوزیشن کیلیے نہیں دیکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم صحت مند ہو کر نئی توانائی کے ساتھ سازشوں کا مقابلہ کریں گے اور 2018 کے بعد بھی ملک کے وزیراعظم وہ ہی ہوں گے۔ جتنا سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا اتنا ہی وزیراعظم مقبول ہوتے جائیں گے۔ مریم نواز نے وزیراعظم کی ملک واپسی سے متعلق کہا ہے کہ وہ تین ہفتوں میں واپس آجائیں گے۔ امید ہے کہ عید الفطر سے قبل ہی وزیراعظم پاکستان میں واپس آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :