وزیراعظم نے میرے بھائی کے بچوں کے ساتھ پیزا کھایا: مریم نواز

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 22:39

وزیراعظم  نے میرے بھائی کے بچوں کے ساتھ پیزا کھایا: مریم نواز

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) مریم نواز نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے میرے بھائی کے بچوں کے ساتھ پیزا کھایا۔ تفصیلات کے مطابق خرابی صحت کے باوجود وزیراعظم کی آپریشن سے قبل فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں موجودگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی بحث پر مریم نواز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر نے وزیراعظم کو کہا تھا آپ ریلیکس کریں آپ کی کسی سرگرمی پر پابندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے وزیراعظم کو تین دن فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ جب آپ واپس آئیں تو آپ کو ریلیکس دیکھنا چاہتے ہیں۔ تب ہی وزیراعظم میرے بھائی کے بچوں کے ساتھ پیزا کھانے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :