صوبائی مشیر محنت اصغر علی جونیجوکی ہدایت پر مزدوروں کامفت طبی معائنہ کیا گیا

سندھ کے غریب مزدوروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ سندھ اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے،صوبائی مشیر محنت سندھ

منگل 31 مئی 2016 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیربرائے محنت اصغر علی جو نیجوکی ہدایت پر آئس لینڈ ٹیکسٹائل ملز کوٹری میں مزدوروں کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا جس میں سیسی کے ماہر ڈاکٹرز نے اپنی خدمات انجام دیں ۔سندھ کے غریب مزدوروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ سندھ اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات صو با ئی مشیر محنت سندھ اصغر علی جو نیجونے محکمہ محنت سندھ کی جانب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل ملز کوٹری میں منعقدہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دورے پرکہی اس موقع پر صوبائی مشیر محنت کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ اس فری میڈیکل کیمپ میں اسکریننگ ،ویکسینیشن ،ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کئے گئے میڈیکل کیمپ میں 469مزدوروں کا معائینہ کیا گیا اس میں ہیپاٹائٹس سی کے64اور بی کے گیارہ مریضوں کی مثبت رپورٹ آئی جن کا علاج محکمہ لیبر کے تحت سیسی کے اسپتالوں میں مفت کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی میڈیکل کیمپ قائم کرکے مزدوروں کا طبی معائنہ کرایا جائے گا تاکہ ان کو فوری فری طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل شروع کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :