وزیراعلیٰ سندھ کا 2 جون کو ضمنی انتخابات میں پاک آرمی اور رینجرز تعینات کرنے کے لئے خط لکھنے کا حکم

منگل 31 مئی 2016 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے 2جون کو ہونے وا لے سندھ میں صوبائی اسیمبلی کی 3نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے پاک آرمی اور رینجرز تعینات کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں ضمنی الیکشن کراچی میں پی ایس 106،117اور نوشہرو فیروز کے پی ایس 22میں 2جون کو ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک آرمی یا رینجرز تعینات کی جائے ۔ وزیراعلی سندھ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر صوبائی محکمہ داخلہ کو کہا ہے کہ وہ وفاقی وزارت داخلہ کو پاک آرمی یا رینجرز تعینات کرنے کے لئے فوری طور پر خط لکھے۔