بڑے بھائی کے کامیاب آپریشن پر محمد شہبازشریف کا چہرہ کھل اٹھا

لندن کے مقامی ہسپتال میں عیادت کے بعد حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی بے حد خوش نظر آئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی لندن میں بیٹوں کے ہمراہ ٹیکسی پرہسپتال آمد‘ واپسی پر بھی ٹیکسی استعمال کی ہردلعزیز وزیراعظم محمد نوازشریف کے کامیاب آپریشن پر یہ لمحات اطمینان‘ شکر اور اﷲ کے حضور سربسجود ہونے کے ہیں‘شہبازشریف

منگل 31 مئی 2016 22:29

بڑے بھائی کے کامیاب آپریشن پر محمد شہبازشریف کا چہرہ کھل اٹھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے لندن کے مقامی ہسپتال میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی عیادت کی - بڑے بھائی کے کامیاب آپریشن پر محمد شہبازشریف کا چہرہ کھل اٹھا۔

(جاری ہے)

لندن میں وزیر اعلی شہباز شریف اور ان کے بیٹوں نے ٹیکسی میں سفر کیا-وزیراعلی شہباز شریف اپنے بیٹوں کے ہمراہ ٹیکسی میں ہسپتال آئے اور ٹیکسی میں ہی واپس گئے-وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کامیاب ہارٹ سرجری پر ٹیکسی میں سفر کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کے چہروں پر خوشی اور مسرت کے تاثرات واضح تھے- وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ میرے بڑے بھائی اور پاکستانی قوم کے ہر دلعزیر وزیراعظم محمد نواز شریف کی کامیاب ہارٹ سرجری کے لیے کروڑوں لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر اﷲ تعالیٰ کے حضور بے حساب دعائیں کیں اور ان دعاؤں کی برکت سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دل کا کامیاب بائی پاس آپریشن ہوا اور یقینا یہ لمحات اطمینان، شکر اور اﷲ تعالی کے حضور سربسجود ہونے کے ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف پاکستان میں بھی مختلف شہروں کے دوروں کے دوران اکثر اوقات عام وین میں سفر کرتے ہیں-