پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

منگل 31 مئی 2016 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہے کہ پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنی زیر صدارت نادرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کو وزیراعظم کے آپریشن کی کامیابی کی اطلاع دی گئی جس پر انہوں نے اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے صحافیوں کو بھی اس خبر سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم کو جلد آپریشن تھیٹر سے شفٹ کر دیا جائے گا۔