ملک کے کسی بھی صوبے میں جانا ہرپاکستانی کا قومی ، قانونی وجمہوری حق ہے ،پنجاب حکومت پاکستان سنی تحریک کی تیزی سے پھیلتی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر قانون اور جمہوریت کے منافی کام کررہی ہے

سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت قادری کی میڈیا سیکر ٹری محمد نواز سے ٹیلی فونک گفتگو

منگل 31 مئی 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی صوبے میں جانا ہرپاکستانی کا قومی ، قانونی وجمہوری حق ہے ،پنجاب حکومت پاکستان سنی تحریک کی تیزی سے پھیلتی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر قانون اور جمہوریت کے منافی کام کررہی ہے ،جمہوری حکومت میں آمرانہ طرز کی سوچ اور قانون کے خلاف فیصلے کرنیوالے جمہوریت کے دشمن ہیں ۔

وہ منگل کو میڈیا سیکر ٹری شیخ محمد نواز قادری سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثار کی ناک کے نیچے انتہاپسند دہشتگرد مدرسے چلارہے ہیں تربیتی مراکز قائم ہیں ،دہشتگرد تنظیمیں حزب التحریر ،لشکر جھنگوی اور طالبان آزادی سے کام کررہے ہیں ،ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے بجائے وفاقی وزیر داخلہ مذاکرات کے حیلے بہانے پھلنے پھولنے کا موقع دے رہے ہیں ،دوسری طرف محب وطن قوتوں پر پنجاب داخلے پر پابندی لگاکر وہ کونسے آقاؤں کو خوش کررہے ہیں ،پنجاب حکومت میں موجود وزراء دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہیں ان کے خلاف کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا ،پاکستان سے محبت اور امن پسندی کو ہمارا جرم نہ بنایا جائے ،ہماری جماعت آئین وقانون کی بالادستی اور جمہوری آزادی پر یقین رکھتی ہے ،پنجاب حکومت قانون اور جمہوریت کے منافی اقدامات کرکے انصاف کا قتل ہیومن رائٹس اور قومی حقوق پامال کررہی ہے ،اعلیٰ عدلیہ پنجاب داخلے پر پابندی کا نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پنجاب جانا ہماراقومی قانونی اور جمہوری حق ہے کوئی طاقت پنجاب جانے سے نہیں روک سکتی ،پنجاب حکومت قانون کے منافی فیصلے کرنے کی بجائے قانون کی بالادستی کیلئے کام کرئے ،وزیر اعظم نواز شریف بجلی کی لوڈشیڈنگ ،کرپشن کے خاتمے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں ناکام رہے ہیں تو انہیں بھی عہدہ چھوڑ کر چلے جانا چاہیے ،امن وامان کا قیام حکمرانوں کی ذمہ داری ہے دہشتگرد کیلئے قانون لاگو نہیں ہوگااور محب وطن قوتوں پر انتقامی طور پر لاگو کیا جائیگا تو عوام میں مایوسی ہوگی جو کسی طور بھی جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا ،انہوں کا کہنا تھا کہ قانون اور جمہوری اقدار پر گامزن رہتے ہوئے حکومتی غیرقانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند اور عوامی فلاح وبہوبد کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،جھوٹے مقدمات قیدوبند کی صعوبتیں حق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

متعلقہ عنوان :