پانامہ لیکس میں احتساب سب سے پہلے نوازشر یف کی فیملی کا ہی ہونا ہے‘ملک میں احتساب میں آج تک بڑی مچھلیاں نہیں پکڑی گئیں ‘(ن) لیگ کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے بچوں کا نام آنے کی وجہ سے مسئلہ بن چکا ہے‘پانامہ لیکس کے معاملے میں دوسرے معاملات لانے سے احتساب نہیں ہوسکے گا ‘پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے خاتمے توقع ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہوگا تو تحر یک انصاف سڑکوں پر ضرور آئیگی

مر کزی سیکرٹری جنرل تحر یک انصاف جہا نگیر خان ترین کی بات چیت

منگل 31 مئی 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب میں آج تک بڑی مچھلیاں نہیں پکڑی گئیں ‘(ن) لیگ کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے بچوں کا نام آنے کی وجہ سے مسئلہ بن چکا ہے ‘پانامہ لیکس میں احتساب سب سے پہلے نوازشر یف کی فیملی کا ہی ہونا ہے ‘پانامہ لیکس کے معاملے میں دوسرے معاملات لانے سے احتساب نہیں ہوسکے گا ‘پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے خاتمے توقع ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہوگا تو تحر یک انصاف سڑکوں پر ضرور آئیگی ۔

وہ منگل کے روز اپنے ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ قر ضے معاف کر وانے سمیت دیگر کر پشن میں ملوث لوگوں کا احتساب نہ کیا جائے ہم یہ چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اب پوری قوم کے سامنے آچکا ہے اس لیے سب سے پہلے اس میں جن لوگوں کانام آیا ہے انکا احستاب کیا جائے ان کا احتساب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پار لیمانی کمیٹی میں اپوزیشن اپنے ٹی ا و آرز پر قائم ہے اور حکومت کو بھی یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ پانامہ لیکس میں جن لوگوں کانام آیا ہے انکا احتساب ضرور ہوگا اگر پار لیمانی کمیٹی میں معاملہ حل نہیں ہوگا تو تحر یک انصاف سڑکوں پر آنے سے بھی گر یز نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شفاف احتساب ضروری ہو چکا ہے اور پوری قوم احتساب کے معاملے پر متفق ہو چکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں دوسرے معاملات لانے سے احتساب نہیں ہوسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :